Posts

Asr-e-Hazir Malak-Ul-Mout Hai Tera, Jis Ne - Dr. Allama Iqbal

Image
Asr-e-Hazir Malak-Ul-Mout Hai Tera, Jis Ne Qabz Ki Rooh Teri De Ke Tujhe Fikr-e-Muash This age that’s with us is your angel of death, Its bread and butter cares catch your soul’s breath. (Zarb-e-Kaleem-093) Madrasa عصر حاضر ملک الموت ہے تیرا جس نے قبض کی روح تری دے کے تجھے فکرِ معاش معانی: عصر حاضر: موجودہ زمانہ جس پر فرنگی تہذیب و تمدن کے اثرات ہیں ۔ ملک الموت: موت کا فرشتہ ۔ فکر معاش: روزی کی فکر ۔ مطلب: اقبال اس شعر میں موجود دور کی مغربی اثرات رکھنے والی درسگاہوں کے طالب علموں خصوصاً مسلمان طالب علموں کو خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موجودہ دور تمہارے لیے موت کا فرشتہ ہے جس نے تمہاری اصل دینی روح کو قبض کر کے تم پر دینی اور انسانی موت پیدا کر دی ہے اور یہ موت کیا ہے روزی کمانے کا فکر ہے ۔ زمانہ جدید کے مدارس طالب علموں کی روحانی اور انسانی تربیت کی بجائے انہیں روزی کمانے کی فکر میں لگائے ہوئے ہیں حالانکہ مقصد تعلیم کچھ اور ہے ۔ ~ Dr. Allama Iqbal #Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Education #Schools #Universities #Money #Dollars #Slave #Life #Reality #Haqeeqat #Wakeup #Motivation #Inspir

Woh Faraib Khurdah Shaheen K Pala Ho Kargason Mein - Dr. Allama Iqbal

Image
Woh Faraib Khurdah Shaheen K Pala Ho Kargason Mein Ussay Kya Khabar Kya Hai Reh-O-Rasm-E-Shahbazi That deceived falcon, raised among vultures, How would it know the ways and customs of falconry?" وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میں اُسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسمِ شاہبازی  جو فریب کھایا ہوا شہباز گِدھوں میں پل کر جوان ہوا ہو، وہ شہبازی کےطور طریقوں سے کیا آگاہ ہو سکتا ہے؟یہ مسلمان قوم خصوصاً اس کے نونہالوں کا نقشہ ہے کہ جس فضا میں ان کی تربیت ہوئی ہے، وہ شہبازوں کی نہیں، گِدھوں کی فضا ہے، پھر ان سے شہبازی کی کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟ فریب خوردہ شاہین کنایہ ہے مسلمان نوجوان سے، کہ پلا ہو کرگسوں میں کنایہ ہے غیر اسلامی ماحول سے، علامہ کہتے ہیں کہ میری قوم کے نوجوان سراسر غیر اسلامی ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اُن کے دل و دماغ کو اسلام سے بیگانہ بنا دیا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انکا جذبۂ عشق سرد پڑ گیا۔ ترقی کے ولولے ختم ہو گئے، مذہبی غیرت فنا ہو گئی، خودی مردہ ہو گئی۔ اگر کسی شاہین کی پرورش گِدھوں میں ہوئی ہو تو قدرتی طور پر وہ مردار کھانے کا عادی ہو جائےگا۔ وہ کیا جانے کہ زندہ

Ho Agar Quwwat-e-Firon Ki Darparda Mureed - Dr. Allama Iqbal

Image
Ho Agar Quwwat-e-Firon Ki Darparda Mureed Qoum Ke Haq Mein Hai Lanat Woh Kaleem-Ullahi ! If a Moses forms a secret league with the Pharaoh of his time: For his nation such like‐Moses is curse, committing dreadful crime. ہو اگر قوتِ فرعون کی درپردہ مرید قوم کے حق میں ہے لعنت وہ کلیم اللّٰہی! معانی: فرعون: قدیم مصر کا ایک بادشاہ جو خود کو خدا کہتا تھا اور جس کی ٹکر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ہوئی تھی اورر وہ شکست کھا گیا تھا ۔ قوت: طاقت ۔ درپردہ: پوشیدہ طور پر ۔ مرید: مطیع ۔ کلیم اللّٰہی: حضرت موسیٰ علیہ السلام چونکہ اللہ سے کلام کیا کرتے تھے اس لیے ان کا لقب کلیم اللہ تھا اور ان کے طور طریقے کو کلیم اللّٰہی کہتے ہیں ۔ مطلب: اگر کوئی موسیٰ صفت سردار، شیخ ، وڈیرہ یا پیر ظاہر میں فرعونی اور طاغوتی طاقت کے خلاف ہو لیکن پوشیدہ طور پر فرعون سے ملا ہوا ہو اور اپنے مفادات اور اغراض کی خاطر اس کا مطیع بن چکا ہو تو ایسی قوت ایسی سرداری، ایسی پیری چاہے وہ ظاہر میں کلیم اللہ کے طور طریقے کی مانند نظر کیوں نہ آتی ہو قوم کے حق میں لعنت ہے اور غلام قوموں کی بیماری میں سب سے بڑی بیماری یہ ہے کہ اس کے ر

Sabaq Phir Parh Sadaqat Ka, Adalat Ka, Shujaat Ka - Dr. Allama Iqbal

Image
(Bang-e-Dra-163) Tulu-e-Islam (طلوع اسلام) (The Rise of Islam) Sabaq Phir Parh Sadaqat Ka, Adalat Ka, Shujaat Ka Liya Jaye Ga Tujh Se Kaam Dunya Ki Imamat Ka Read again the lesson of truth, justice and courage! You will be chosen to take on the role of leading the world. سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا معانی: امامت: پیشوائی، الہی منصب ۔ مطلب: اے مسلمان تجھ سے دنیا کی امامت کا کام لیا جانا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تو صداقت، عدالت اور شجاعت کا سبق پڑھ ۔ یعنی یہ اوصاف تجھے اصل تک رسائی دیں گے اور دنیا کی قوموں کو جس قسم کے سردار اور امام کی ضرورت ہے وہ تو ہی ہے اگر تیرے اندر یہ اوصاف پیدا ہو جائیں ۔ https://allamaiqbal.carrd.co/ https://www.youtube.com/@AakhriPaigham https://www.facebook.com/AakhriPaigham/ https://www.instagram.com/akhripaigham/ https://twitter.com/AakhriPaigham https://www.tiktok.com/@aakhripaigham #AllamaIqbal #AakhriPaigham #Poetry #NationalPoet #Iqbal #UrduPoetry #Quotes #Lines #Islam #Shikwa #shayari #Nazam #Motivation #I

Khabar Nahin Kya Hai Naam Iss Ka, Khuda Farebi Ya Khud Farebi - Dr. Alla...

Image
Khabar Nahin Kya Hai Naam Iss Ka, Khuda Farebi Ya Khud Farebi Amal Se Farigh Huwa Musalman Bana Ke Taqdeer Ka Bahana I can’t see what it is: is it self‐deception or deception of God? Having invented the excuse of fate, the Muslim has ceased to act meaningfully. (Armaghan-e-Hijaz-36) Zameer-e-Maghrib Hai Tajirana خبر نہیں کیا ہے نام اس کا، خدا فریبی کہ خود فریبی عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ معانی: خبر نہیں : معلوم نہیں ۔ خدا فریبی: خدا کو فریب دینا ۔ خود فریبی: اپنے آپ کو فریب دینا ۔ فارغ ہونا: الگ ہو جانا ۔ تقدیر: قسمت ۔ مطلب: عہد حاضر کے مسلمانوں میں تقدیر (قسمت ، نصیب) کا یہ غلط مفہوم پیدا ہو چکا ہے کہ جو کچھ ہونا ہے وہ خدا نے ان کی قسمت میں پہلے سے لکھ دیا ہے اس لیے ہمیں کوشش اور عمل سے اس کو بدلنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر خدا کو منظور ہواتو وہ خود ہی اسے بدل دے گا ۔ اس غلط عقیدہ کی وجہ سے وہ عمل سے کنارہ کش ہو چکا ہے ۔ اب میں ا س عقیدے کو کیا نام دوں ۔ اسے اپنے آپ کو فریب دینے والا عقیدہ کہوں یا خدا کو فریب دینے والا عقیدہ کہوں ۔ اصل میں یہ دونوں کو فریب دے رہے ہیں

Mout Har Shah-o-Gada Ke Khawab Ki Tabeer Hai - Dr. Allama Iqbal

Image
Mout Har Shah-o-Gada Ke Khawab Ki Tabeer Hai Iss Sitam-Gar Ka Sitam Insaf Ki Tasveer Hai Death is interpretation of the dream of the king and the poor alike This atrocious one’s terror is the picture of justice (Bang-e-Dra-096) Goristan-e-Shahi موت ہر شاہ و گدا کے خواب کی تعبیر ہے اس ستم گر کا ستم انصاف کی تصویر ہے شاہ:بادشاہ، سلطان، امیر ۔ گدا: مُفلس، نادار، فقیر  ستم گر: ظالم۔ ستم: ظلم ۔ انصاف کی تصویر: درحقیقت انصاف ہے مطلب:  امیر ہو یا غریب! بادشاہ ہو یا فقیر، موت کسی چھوٹے بڑے سے رعایت نہیں کرتی اس لیے کہ اس کی نظروں میں تو سب ہی برابر ہیں ۔ كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے  ~ Dr. Allama Iqbal #Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #akhripagham #Death #Dead #Died #Motivation #Rising  #Badshah #Gareeb #Shah #Poor #Rich #Iqbaliyat #lines

Shaheen Kabhi Parwaz Se Thak Kar Nahin Girta - Dr. Allama Iqbal

Image
(Zarb-e-Kaleem-077) Asrar-e-Paida Shaheen Kabhi Parwaz Se Thak Kar Nahin Girta Pur Dam Hai Agar Tu To Nahin Khatra-e-Uftad The hawk is never tired of flight, Does not drop gasping on the ground: If unwearied it remains on wings, From huntersʹ dread is safe and sound. شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا پُردَم ہے اگر تُو ، تو نہیں خطرہَ افتاد  معانی: پُردم: بھرپور سانس والا، یعنی حوصلہ مند ۔ خطرہَ افتاد: گرنے کا خطرہ ۔ مطلب: باقی جانور تھوڑا بہت اڑنے کے بعد تھک جاتے ہیں اور کہیں کہیں دم لینے کے لیے بیٹھ جاتے ہیں لیکن باز کو دیکھو وہ گھنٹوں اڑتا رہتا ہے ۔ اس کا دم ایسا پکا ہے کہ وہ تھکتا نہیں ۔ اگر تو بھی باز کی طرح پختہ دم ہو تو تجھے بھی اپنی زندگی کی پرواز میں گرنے کا خطرہ نہیں ہے ۔ یہ ہے وہ کھلا ہوا بھید جو اقبال نے اس نظم میں بیان کرنا چاہا ہے  ~ Dr. Allama Iqbal #Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #akhripagham #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #Shahen #AakhriPaigham #Shaheen #Falcon #Auqab #Eagle #Riseup #Wakeup #Tairelahooti #Bird #FlyingS