Jalal-E-Padshahi Ho K Jamhoori Tamasha Ho - Dr. Allama Iqbal
(Bal-e-Jibril-037) Zamistani Hawa Mein Garcha Thi Shamsheer Ki Taizi
(Yourap Mein Likhe Gye)
Jalal-E-Padshahi Ho K Jamhoori Tamasha Ho
Juda Ho Deen Siasat Se To Reh Jati Hai Changaizi
Though it be a monarch’s rule or Commoners’ Show.
Removing Faith from Politics
leads to reign of terror
جلالِ پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
معانی: جمہوری تماشا: جمہوریت، جو مغربی طریقہَ حکومت ہے ۔ جلال پادشاہی: بادشاہی کا رعب ، مراد شاہانہ نظام ۔
مطلب: اقبال کہتے ہیں کہ دنیا میں ریاست کا نظام کیسا ہی ہو خواہ وہاں بادشاہت یا آمریت یا پھر جمہوریت ہو ان کے نزدیک صورت حال یہ ہے کہ سیاست سے اگر دینی اقدار کو نکال دیا جائے تو ظالمانہ آمریت کے سوا اور کچھ نہیں رہتا ۔ اس مسئلے کی مزید وضاحت کی جائے تو بات یہاں تک پہنچتی ہے کہ کسی مملکت کا نظام سلطنت خواہ کسی طرز کا بھی ہو دینی اقدار کی شمولیت کے بغیر ناکامی کا مظہر ہوتا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے عاری ہوتا ہے ۔ اس سے یہ نتیجہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہوتی کہ اقبال بادشاہی اور آمرانہ نظام کے بھی خلاف تھے اور جمہوریت کو بھی بوجوہ ناپسند کرتے تھے ۔ ان کے مطابق تو کامیاب طرز حکومت وہی ہو سکتا ہے جو دینی اقدار کا پابند ہو ۔
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#AllamaIqbal #AakhriPaigham #Poetry #NationalPoet #Iqbal #UrduPoetry #Quotes #Lines #Politics #Politician #State #Government #Pakistan #Muhammad #Islam #Tulueislam #Islam #RiseofIslam #Elections #Elections2024 #Vote #Democracy #Badshahi #Kingship #Monarchy #State #Nation
Comments
Post a Comment