Posts

Showing posts from January, 2026

2025 Collection - Aakhri Paigham - Dr. Allama Muhammad Iqbal (R.A.)

Image
2025 Collection - Aakhri Paigham What begins as inspiration must end as transformation, for Ishq knows no end. "عشق سراپا دوام، جس میں نہیں رفت و بود" #2025 #AllamaIqbal #AakhriPaigham  Poetry (Used in Video): اقبالؔ بڑا اُپدیشک ہے، من باتوں میں موہ لیتا ہے گفتارکا یہ غازی تو بنا،کردار کا غازی بن نہ سکا شکوہِ عید کا منکر نہیں ہوں مَیں، لیکن قبولِ حق ہیں فقط مردِ حُر کی تکبیریں یہ دستورِ زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری ہوس نے کر دیا ہے ٹکڑے ٹکڑے نوعِ انساں کو اُخُوّت کا بیاں ہو جا، محبّت کی زباں ہو جا ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے جو پیرہن اس کا ہے، وہ مذہب کا کفن ہے بازو ترا توحید کی قوّت سے قوی ہے اسلام ترا دیس ہے، تُو مصطفوی ہے نظّارۂ دیرینہ زمانے کو دِکھا دے اے مصطفَوی خاک میں اس بُت کو ملا دے! خدا نصیب کرے ہِند کے اماموں کو وہ سجدہ جس میں ہے مِلّت کی زندگی کا پیام! نِگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پُرسوز یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے تھا جو ’ناخُوب، بتدریج وہی ’خُوب‘ ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر کرتے ہیں غلاموں کو...