Kon Hai Taarik e Aaeen e Rasool e Mukhtar (S.A.W) - Dr. Allama Iqbal
(Bang-e-Dra-120) Jawab-e-Shikwa (جواب شکوہ)
Kon Hai Taarik-e-Aaeen-e-Rasool-e-Mukhtar (S.A.W.)?
Maslihat Waqt Ki Hai Kis Ke Amal Ka Maayaar?
Who abandons the teachings of the Holy Messenger?
Whose standard of action follows only the trends of the time?
Kis Ki Ankhon Mein Samaya Hai Sha’ar-e-Aghyar
Ho Gyi Kis Ki Nigah Tarz-e-Salaf Se Baizar?
Whose eyes have adoptedthe customs of Non-Muslims?
Whose gaze has become fed up with the ways of the ancestors?
Qalb Mein Souz Nahin, Rooh Mein Ehsas Nahin
Kuch Bhi Paigham-e-Muhammad (S.A.W.) Ka Tumhain Paas Nahin
Your Heart is faithless, Your Soul is Feelingless
There is no respect for the message of Muhammad (SAW) in you!
کون ہے تارکِ آئینِ رسولِ مختار
مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار
تارِک: چھوڑنے والا، عمل نہ کرنے والا ۔ آئینِ رسولِ مختارؐ: مراد شریعت محمدیﷺ
مطلب : پیغمبر اسلامؐ کے دینی اصولوں کو یہ بتاوَ ترک کرنے والا کون ہے کون ہے جو ذاتی منفعت کے لیے مصلحت کیشی کا شعار اپنائے ہوئے ہے ۔ یعنی نئے زمانے اور حالات کے رنگوں میں رنگے ہوئے ہیں۔
کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار
ہو گئی کس کی نگہِ طرزِ سلف سے بیزار
معانی: اغیار: غیر کی جمع، یعنی غیر مسلم قو میں ۔ طرزِ اسلاف: پرانے زمانے کے نیک بزرگوں کے طور طریقے
مطلب: غیر مسلموں کی بدعتوں نے کس کو اس طرح متاثر کیا ہے کہ اس نے ایک طرح سے اپنا عقیدہ شمار کر لیا ہے اور کس کا دل ہے جو نیک بزرگوں کے طرز عمل سے بیزار ہو چکا ہے ۔
قلب میں سوز نہیں ، روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغامِ محمد کا تمہیں پاس نہیں
معانی: سوز: عشق کی حرارت ۔ پاس: لحاظ ۔
مطلب: سچ پوچھو تو تم وہ لوگ ہو جن کے دل تپش سے خالی ہو چکے ہیں اور جن کی روح مُردہ ہو چکی ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ تمہیں تو آنحضرتؐ کے پیغام کا ذرا سا بھی احساس نہیں رہا یعنی تم پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات کو بھی بھلا بیٹھے ہو ۔
Recited by: Zia Mohyeddin Sahib
Recitation Courtesy: Iqbal Academy Pakistan
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #NabiSAW #RasoolSAW #AakhriNabi #LastProphet #ProphetPBUH #Mustafa #HazratMuhammad #HolyProphet #SAW #PBUH #Hijaz #Madina #Love #Siddique #Darood #MuslimsNation #Nation #DeadSoul #Wakeup
Comments
Post a Comment