Momin Nahin Jo Sahib E Loulaak Nahin Hai - Dr. Allama Iqbal
(Bal-e-Jibril-030)
Bijli Hun, Nazar Koh-O-Bayanbaan Pe Hai Meri
Mere Liye Shayan-E-Khas-O-Khashaak Nahin Hai
I am like lightning, striking onmountains, rocks and forests.
To merely burn heaps of trash is not my way.
Alam Hai Faqat Momin-E-Jaan Baaz Ki Miras
Momin Nahin Jo Sahib-E-Loulaak Nahin Hai !
This universe is solely the inheritance of the brave believer.
A believer is not one who isn't illuminated by the presence of Prophet Muhammad (PBUH).
بجلی ہوں، نظر کوہ و بیاباں پہ ہے میری
میرے لیے شایاں خس و خاشاک نہیں ہے
معانی: کوہ و بیاباں : پہاڑ اور جنگل. شایاں: شان کے لائق۔ خس و خاشاک: کوڑا کرکٹ، گھاس پھوس
اس شعر میں اقبال فرماتے ہیں کہ میں تو ایک ایسی برق کے مانند ہوں جو جنگل ، چٹانوں اور پہاڑوں پر گر کر ان کو ریزہ ریزہکر دیتی ہے ۔ محض کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو جلانا میرا مسلک نہیں ۔ مراد یہ ہے کہ انتقام لینا ہو تو بڑی قوت رکھنے والوں سے لو ۔ معمولی اور مسکین لوگوں سے تصادم تو بے معنی سی بات ہے کمزور لوگوں کے خلاف کوئی اقدام، حوصلہ مند لوگوں کا مسلک نہیں ۔
عالَم ہے فقط مومنِ جاںباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحبِ لولاک نہیں ہے!
عالم: کائنات۔ مومنِ جان باز: اللہ کے لیے جہاد کرنے والا، جان پرکھیلنے والا
دنیا صرف اس مومن کی میراث ہے جو جان پر کھیل جائے۔ جو شخص حضرت محمد ﷺ کے اوصاف حسنہ سے اپنے قلب و روح کو روشن نہ کرے اور اس طرح مقام لولاک سے فیضان نہ پالے، وہ مومن کہلانے کا حقدار نہیں۔
Recited by: Zia Mohyeddin Sahib
Recitation Courtesy: Iqbal Academy Pakistan
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #akhripagham #Motivation #Inspiration #Allah #MuhammadSAW #DrIqbal #Lines #Quotes #Fearless #NoFear #Fears #Momin #Believer #Stand #Stoodfirm #Strong #Foulad #Worrior #Universe #Jahan #SeeratulNabiSAW
Comments
Post a Comment